ڈپٹی کمشنر جھنگ کادورہ سٹی ہسپتال ، انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر جھنگ کادورہ سٹی ہسپتال ، انتظامات کا جائزہ لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیرنے سٹی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔۔۔

اورسرجن کی غیر حاضری پر سی او ہیلتھ کو ضروری احکامات ،ہسپتال میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے جھنگ سٹی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا اور دلجمعی سے کام کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے ہلال احمر ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا اورورکرز کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں