جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ، اراضی مالکان کو عدم ادائیگی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

جھمرہ    روڈ    فلائی    اوور    کی    تعمیر    میں    غیر   معمولی   تاخیر    ،   اراضی   مالکان    کو   عدم   ادائیگی    کا   مسئلہ   حل   نہ   ہوسکا

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر)جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور اراضی مالکان کو عدم ادائیگی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے باوجود اے سی سٹی کام کرنے کو تیار نہیں۔۔۔

 سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے اعلان کے مطابق کام مکمل نہ کروا سکے ۔سابق نگران وزیر اعلی ٰ کا کہنا تھا کہ 31 جنوری تک فلائی اوور کی تعمیر کا کام مکمل کروالیا جائے گالیکن ان کی مدت ختم ہوگئی اور وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ کروا سکے 8 فروری کو الیکشن ہوا اور اس کے بعد نئی حکومت بن گئی جس کے بعد فلائی اوور کی تعمیر کا معاملہ بھی پس پشت ڈال دیا گیا 31 جنوری کو مکمل ہونے والا منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہوسکا فلائی اوور کی ادھوری تعمیر سے شہریوں کو غیر ضروری مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی پنجاب کی وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے بھی اس پر کوئی توجہ نہ دی جھمرہ روڈ عبداللہ پور فلائی اوور کی تعمیر کیلئے نجی پراپرٹی بھی حاصل کی گئی عوام کے کاروبار بند کروا کے دکانیں گرا دی گئیں اور ابھی تک ان کو ادائیگیاں بھی نہیں کی جاسکیں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو ادائیگیاں کرنے کے احکامات دئیے گئے لیکن اے سی سٹی مسلسل روایتی ٹال مٹول اور قانونی پیچیدگیوں کی آڑ لے کر کام کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے اراضی مالکان اپنے نئے کام شروع نہیں کرسکے شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ادائیگیاں کروانے اور منصوبہ مکمل کرکے ٹریفک بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں