افسروں کو عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی دکھانے کا حکم

 افسروں کو عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی دکھانے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید عوامی مسائل کے حل کے لئے بلاناغہ سرگرم ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سن کر انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں۔۔۔

کمشنر نے اپنے دفتر آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی کمشنر نے کہا کہ افسر شہریوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں درخواست گزاروں کو بار بار دفاتر کے چکر لگوانے کی روش ترک کردیں کمشنر نے خبردار کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی نہ لینے والے محکموں کے افسر جوابدہ ہونگے لہذا تمام ڈویژنل افسر اپنے دفاتر میں عوام کی رسائی آسان کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں