جھنگ:ممکنہ سیلاب ،ریسکیو 1122سمیت دیگر اداروں کی مشقیں

جھنگ:ممکنہ سیلاب ،ریسکیو 1122سمیت دیگر اداروں کی مشقیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے۔

 زیر اہتمام تریموں ہیڈ بیراج کے مقام پر ممکنہ سیلاب سے بچاؤکے حوالے سے دیگر اداروں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر اور اسسٹنٹ کمشنر 18 ہزاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ریسکیو 1122سمیت محکمہ سول ڈیفنس، لائیو سٹاک، ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی، پی ڈی ایم اے ، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔ ہیڈ تریموں بیراج پر کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مشقوں سمیت میڈیکل فرسٹ ایڈ،تیراکی اور غوطہ خوری جیسی عملی مشقوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقیں اداروں کے مابین ایک مظبوط ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں،قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا ہے ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 انجینئر علی حسنین نے ریسکیو 1122 کے ہنگامی صورت حال میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کروایا اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے مابین مضبوط ربط اور بروقت رسپانس کی مدد سے کسی بھی سیلابی صورتحال میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچایا جاسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں