جھنگ :عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کااجلاس

جھنگ :عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کااجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے انتظامی و سکیورٹی امور بارے امن کمیٹی کے ممبران کو بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام میں صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مثالی انتظامات ہوں گے ۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو بھائی چارے ،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس عشرہ محرم پر امن برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے ، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سرکل افسران کی زیر نگرانی تھانہ کوتوالی، موچیوالا، اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ سٹی اور تھانہ گڑھ مہاراجہ میں جلوس و مجالس کے منتظمین اور وولنٹیرز کو فزیکل چیکنگ بارے تربیت اور بریفنگ کا عمل جاری ہے ، وولنٹیرز کو میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کی بھی تربیت فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں