روسی بینک کو اسکول ایجوکیشن میں سرمایہ کاری کی پیشکش

روسی بینک کو اسکول ایجوکیشن میں سرمایہ کاری کی پیشکش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے روسی اسبربینک کے بین الاقوامی سربراہ ٹیمور کوزن سیو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کے دوران تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری سرمایہ کاری راجہ خرم کو سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کرنے کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کیا۔اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اسبر بینک کے نائب تجارتی نمائندے نیوزورو ڈینس، کراچی میں روس کے قونصل جنرل مسٹر فیڈرو اینڈری اور دیگر نے شرکت کی۔ ٹیمور کوزن سیو نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ بینک کاروبار، صحت ، تعلیم، سائنس،نظمیات عامہ، زراعت، سیارہ، میراث اور مستقبل میں سرمایہ کاری کرتی آرہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسبربینک کے لیے اسکول ایجوکیشن میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔بینک ایجوکیشن ٹیکنالوجی (ایڈ ٹیک) اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرکے سندھ میں تعلیمی جدت لاسکتا ہے ۔ ریفارم سپورٹ یونٹ کے تعاون سے آن لائن لرننگ، ڈیجیٹل نصابی کتب/ ایجوکیشنل مینجمنٹ سسٹم کے لیے مالیاتی پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکتاہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی اداروں کے ساتھ بینک کی شراکت داری کی بھی تجویز دی۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں انفرااسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے اسبر بینک کی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی کو بھی ہدایت کی کہ وہ بینک کی طرف سے نامزد ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں