علما ئے کرام محرم میں امن کیلئے کردار ادا کریں، کمشنر راولپنڈی

علما ئے کرام محرم میں امن کیلئے کردار ادا کریں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام میں امن و امان و مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ محرم الحرام کے دروان ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے ۔تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا ئی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آر پی او بابر سرفراز الپا کے ہمراہ ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں