سٹی ٹریفک پولیس کامحرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

سٹی ٹریفک پولیس کامحرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، محرم الحرام کے موقع پر مختلف اوقات اور شفٹوں میں 11 سو سے زائدسینئر ٹریفک وارڈنز،ٹریفک وارڈنز،لیڈی ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹ فرائض انجام دیں گے ۔

چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد نے کہا کہ ٹریفک ڈیوٹی میں کوئی غفلت اور لا پروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام مجالس اور جلوسوں سے ٹریفک کو مخصوص فاصلہ پر رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیاہے ،شہری متبادل ٹریفک روٹس اور کسی بھی قسم کی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کر سکتے ہیں۔گھنٹہ گھر، اس کے آٹھوں بازاروں اور امام بارگاہ چوک میں مجلس اور جلوسوں کے حوالے سے شہری چناب چوک سے راجباہ روڈ سے ہوتے ہوئے جی ٹی ایس چوک سے گزر سکیں گے ،شہری چناب چوک سے ڈیری فارم موڑ سے ہوتے ہوئے جناح کالونی چوک سے جیل روڈ کی جانب جا سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں