خبیب گرلز سکول اینڈ کالج میں ورلڈ ٹیچر ڈے پر تقریب

خبیب گرلز سکول اینڈ کالج میں ورلڈ ٹیچر ڈے پر تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خبیب گرلز سکول اینڈ کالج میں ورلڈ ٹیچر ڈے ’ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا نے اپنے کلاس رومز کو غباروں اور چارٹس سے سجایا ۔۔

جس پر استاد کے تعریفی کلمات درج تھے اور طلباء نے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تحائف اور کارڈز بھی پیش کئے ۔ پرنسپل خبیب گرلز سکول اینڈ کالج میڈم ثروت انصر نے تمام اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور عوام پر زور دیا کہ وہ تدریسی پیشے کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔اساتذہ تعلیمی ترقی کے سلسلے میں مرکزی عنصر اور اہم کڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اساتذہ کا احترام کرتی ہیں وہ ہمیشہ ترقی کرتی ہیں اساتذہ کو ماں باپ کا درجہ دیا گیا ہے اس لئے تمام اساتذہ کو بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت میں بھی بھر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پرنسپل ثروت انصار نے اساتذہ میں تعریفی اسناد دی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ بعد ازاں، اسکول کا تدریسی عملے نے اپنا پورا دن ہاسٹل میں رہنے والے یتیم طلبہ کے ساتھ گزارا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں