قائد آباد:ٹراما سینٹر جلد انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائیگا

قائد آباد:ٹراما سینٹر جلد انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائیگا

قائد آباد (نمائندہ دنیا )سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ صحت کی جدید بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر جلد ٹراما سینٹر ہینڈ اوور کردیا جائے گا ، ٹراما سینٹر کی شروعات سے ایمرجنسی مریضوں کی فوری نگہداشت اور دیکھ بھال کے لئے معاونت ہوگی ۔۔

 ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مریضوں کو بروقت اودیات مہیا کرنے کے لیے بھی نظام کو بہتر سے بہتر کیا جارہا ہے ، انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویثرن کے مطابق علاقائی سطح پر علاج ومعالجہ اور آپریشن کی سہولتیں فراہم کی جائیں ، انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ٹراما سینٹر ، ایمرجنسی ، مردانہ، زنانہ وارڈز لیبارٹری ، چلڈرن نرسری روم ، میڈیسین اسٹورز،ڈاکٹرز کی کلینکس کا بھی معائنہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں