بھیرہ انٹر چینج دوسرے روز بھی بند رہا ،تاجروں کو سخت پریشانی

 بھیرہ انٹر چینج دوسرے روز بھی بند رہا ،تاجروں کو سخت پریشانی

بھیرہ(نامہ نگار)موٹر وے ایم 2 لاہور اسلام آباد سیکشن بھیرہ انٹر چینج سے آج دوسرے روز بھی بند رہا جس سے دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لئے موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کو کل کنٹینرز لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی انٹر چینج بند ہونے سے موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافروں جن میں سرکاری اور نجی محکموں کے ملازمین اور تاجروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا اور انٹر چینج بھیرہ کی دونوں اطراف پبلک اور گڈذ ٹرانسپورٹ کی لائنیں لگی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ عملہ نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں