اساتذہ کرام کے اعزاز میں ہیرؤ ٹیچرز ایوارڈ تقسیم کرنیکی تقریب

 اساتذہ کرام کے اعزاز میں ہیرؤ ٹیچرز ایوارڈ تقسیم کرنیکی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر نیوالے اساتذہ کرام کے اعزاز میں ہیرؤ ٹیچرز ایوارڈ تقسیم کرنے کے سلسلہ میں میو نسپل کمیٹی کے جناح ہال پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ تھے ۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس، ڈی او سیکنڈری عتیق الرزاق شا ہ، سابق ای ڈی او تعلیم خورشید خان کے علاو ہ محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور تمام اساتذہ کرام ہمارے ہیرو ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیچر صاحبان کا طلباء کی کردار سازی میں اہم رول ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کرام تدریسی طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی لائیں تاکہ طلبا کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کلاس رومز کے کمزور بچوں پر خصوصی فوکس کیا جا ئے تا کہ وہ تعلیمی میدا ن میں دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائیں۔اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن ملک طارق عباس نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے اساتذہ کو ہیرو ٹیچر ایوارڈ سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن کے ہمرا ہ بہترین کارکردگی کا مظا ہر ہ کر نیوالے اساتذہ کرام میں ہیرو ٹیچر ایوارڈ تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں