ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور ڈی پی او عبداﷲاحمد نے تعزیہ لائسنس داران، منتظمین سے میٹنگ کی۔

دوران میٹنگ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا،ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ منتظمین محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ منتظمین مذہبی رواداری و ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی کو امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے شرپسندعناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر تمام منتظمین نے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدکی یقین دہانی کروائی۔ میٹنگ کے اختتام پر امن و امان اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں