سمندری :تنظیم کے زیر اہتمام ویمن لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد

سمندری :تنظیم کے زیر اہتمام ویمن لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد

سمندری(نمائندہ دنیا )سماجی تنظیم سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ویمن لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور ، خود مختار فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن امائمہ افتخار نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد گھر بیٹھی خواتین کو مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت سے روشناس کروانا ہے ،آجکل کے دور میں خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ بہت ضروری ہے تاکہ وہ ہنر مند ہونے کے بعد اپنے خاندانوں کا سہارہ بن سکیں، باصلاحیت خواتین ہی سے ملک و قوم کی ترقی ہو گی۔ اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے ویمن لیڈرشپ ورکشاپ کے انعقاد کو خوب سراہا اور کہا کہ تحصیل لیول پر ایسے پروگرام کا انعقاد کروانا بہت اچھا اقدام ہے ، کامیاب معاشر ے میں باہمت خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں