بیسٹ انرجی سیونگ پنکھے بنانے پر خورشید فین کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کی طرف سے پاکستان میں بیسٹ انرجی سیونگ پنکھے بنانے پر خورشید فین کو ایکسی لینس ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا گیا ،تقریب ایوانِ صدر اسلام آبا دمیں ہو گی۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے چیف ایگزیکٹو میاں غلام محی الدین ایکسی لینس ایوارڈ وصول کریں گے ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پر وقار تقریب 8اکتوبر بروز منگل کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔