ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے نئے بلاکس میں جلد کلاسز کا آ غاز

ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کے  نئے بلاکس میں جلد کلاسز کا آ غاز

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈویژنل پبلک سکول (ڈی پی ایس)لالہ موسیٰ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلباء و طالبات کی کارکردگی۔۔۔

 اور بجٹنگ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں، ذوہیب ممتاز اور پرنسپل مصباح امتیاز بھی موجود تھیں۔ تعلیمی نصاب کی بہتری، اساتذہ کی تربیت اور طلبا کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکول کے زیر تعمیر بلاکس میں جلد کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جس سے طلبا و طالبات کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں