ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کا تحصیل سمندری کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کا تحصیل سمندری کا دورہ

فیصل آباد،سمندری(خصوصی رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور سی پی او کامران عادل نے تحصیل سمندری کا دورہ کیا ،اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے عشرہ محرم الحرام انتظامات پر بریفنگ دی۔

ارکان اسمبلی راؤ کاشف رحیم،عارف محمود گل کے علاوہ مسلم لیگی رہنما بھی موجودتھے ۔ محرم الحرام کے جلوسوں ومجالس کے منتظمین اورمختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے نقشوں کی مدد سے مرکزی جلوسوں ومجالس کے انتظامی وحفاظتی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں کے دورے کرکے عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کو چیک اور منتظمین سے میٹنگز کی جارہی ہیں، تحصیل سمندری کے دورہ کا مقصد انہی اقدامات کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جن پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں