سی پی او کی ہدایت پر علما و اکابرین کا امن کارواں ٹیکسلا پہنچ گیا

سی پی او کی ہدایت پر علما و اکابرین کا امن کارواں ٹیکسلا پہنچ گیا

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما و اکابرین کا امن کارواں ٹیکسلا پہنچ گیا۔

 ایس ڈی پی او ٹیکسلا، سرکل کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، امن کا رواں میں مولانا محمد صدیق، فرحت کاظمی، مولانا پیر سعید نقشبندی، مولانا شعیب صدیق، سید محسن عباس نقوی، سید معین الدین شاہ، پیر مجیدالرحمان، مولانا قاسم ایوب، پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری، عتیق الرحمان شاہ، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا بلال، مولانا عمر و دیگر شامل تھے، جامع مسجد مدنی لائق علی چوک میں اجلاس ہوا جس میں علما کرام نے کہا کہ کاروان امن سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کیلئے کردار ادا کرینگے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین امن وامان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں