بجلی کے بلوں،بے جا ٹیکسوں نے پریشانی بڑھا دی:تاجر

بجلی کے بلوں،بے جا ٹیکسوں نے پریشانی بڑھا دی:تاجر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ اور بے جا ٹیکسوں کے خلاف مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے تاجروں کی ہنگامی پریس کانفرنس۔۔۔

 مرکزی تاجر کمیٹی کے صدر میاں محمد اکرم اور پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدرملک ذوالفقار بھٹو نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ،بے جا ٹیکسوں نے تاجروں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے تاجروں نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے مگر اس صورتحال میں حکومت کی طرف سے بے جا ٹیکسوں ، بجلی کے بڑھتے ریٹ پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے آج مجبوراً پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس کا مقصد صرف حکومت کو باور کرانا ہے کہ تاجروں پر ہونے والے ظلم کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اگر ہماری گزارشات پر عمل نہ کیا گیا تو پھر تاجر سڑکوں پر ہوں گے اور حالات کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی، اس موقع پرشہر کی مارکیٹوں کے صدور، عہدیداروں، ملک عبدا لرشید،خرم شہزاد بھٹہ،فیض الحسن بٹ، انصر سعید،حاجی محمد ارشد،شمشاد قریشی،بابا افضل بھٹی،حافظ محمد الیاس،حاجی کامران بٹ،چوہدری سبحان،محمد سلیم مرزا،محمدبوٹاچوہدری،عابد جاوید،حاجی خالد جاوید کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر تاجروں نے کہا کہ اگر فوری طور پرہمیں ریلیف نہ ملا تو پھر احتجاجی تحریک کی کال بھی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں