پارکوں کی تزئین و آرائش جلد مکمل ہو گی:صفدر ورک

پارکوں کی تزئین و آرائش جلد مکمل ہو گی:صفدر ورک

گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا صفائی کی صورتحال اور پارک کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔۔۔

 اور پارک میں پودا لگا کر خصوصی صفائی و پلانٹیشن مہم کا آغاز کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دورہ کے موقع پر بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر بھر کے پارکس کی تزئین و آرائش و صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،شہریوں کو بہترین تفریح سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ پارکس کی صفائی و تزئین و آرائش میں مصروف ہے ، پارک میں واش رومز، پینے کے صاف پانی کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لیے جگہ و دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ پارکس میں صفائی عملہ ہروقت موجود رہے اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے بتایا ہے کہ لیڈیز و چلڈرن پارک گجرات میں نئے ٹف ٹالز کی تنصیب کی جا رہی ہے ، جبکہ فیملیز کے لئے بیٹھبے کی صاف جگہ سمیت، پھولدار پودے لگائے جا رہے ہیں، پینے کا صاف پانی اور پارک کی صفائی و تزین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے جس کے لئے سی او میونسپل کارپوریشن ملک ابرار خصوصی نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں تقریحی سہولیات کا جائزہ لیں اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں