ٹوبہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا کی زیر صدارت اجلاس

ٹوبہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا کی زیر صدارت اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں پرائس فیکسیشن سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا۔

، اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا جائزہ لیا گیااور ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،حکومت پنجاب شہریوں کو اشیاضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر و دوکاندار نرخ نامے نمایاں جہگوں پر آویزاں کریں،اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بھی آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں