ٹوبہ ٹیک سنگھ:عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

 ٹوبہ ٹیک سنگھ:عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی 5 اکتوبرکو عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب امجد علی جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو تھے ،تقریب میں سی ای او ایجوکیشن میاں طاہر محمود، رحیلہ جمیل اور شریف احرارسمیت اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 76 ہیرو اساتذہ کو ہیرو بیج اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ بچوں نے ٹیبلو کے ذریعے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب امجد علی جاوید نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ، حکومت پنجاب اساتذہ کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی توجہ کوالٹی تعلیم پر مرکوز ہے ،وسائل محدود ہونے کے باوجود تعلیم کے بجٹ میں اربوں روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب لاکھوں طلبہ کو تعلیمی وظائف دی رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں شعبہ تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے ، پاکستان کی تعمیر میں استاتذہ کا کردار اہم ہے استاتذہ کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔جس مقام پر آج ہم ہیں وہ اساتذہ کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ اساتذہ کے حقوق والدین کے حقوق کے برابر ہیں ،اس بات کو تسلیم کئے بغیر ہم بحیثیت قوم آگے نہیں بڑھ سکتے ،جن قوموں نے اپنے اساتذہ کا ادب واحترام کیا ،وہ زندگی کے ہر شعبہ میں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں