ٹیچرز ڈے پر چنیوٹ میں اساتذہ کی مطالبات کے حق میں ریلی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ ہی سراپا احتجاج بن گے ،پنجاب ٹیچر یونین کے زیر اہتمام مطالبات کے۔
حق میں اساتذہ کی احتجاجی ریلی ،خواتین اساتذہ نے بھی بھر پور شرکت کی، حکومت کے خلاف نعرے بازی ۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پنجاب ٹیچر یونین کے زیر اہتمام عالمی ٹیچر دن پر بھی اپنی مطالبات کی حق میں ریلی نکالی گی، ریلی میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی گورنمنٹ ہائی سکول سے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی گئی، اساتذہ نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔احتجاج کے دوران پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیدداران نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سکولوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، صوبہ بھر کے اساتذہ مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ، اس وقت ٹیچرز بہت سے مسائل کا شکار ہیں حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔