لدھیوالہ وڑائچ میں 20 روز سے کئی گھروں کی بجلی بند

لدھیوالہ وڑائچ میں 20 روز سے کئی گھروں کی بجلی بند

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ کے افسروں کی نا اہلی محلہ افضل ٹاؤن میں بیس روز سے کئی گھروں کی بجلی بند ،سڑک کنارے پڑے تار اٹھائے نہ جا سکے ، حادثے کا خدشہ ،علاقہ مکین سراپا احتجاج۔۔۔

چیف ایگزیکٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ کے علاقے لدھیوالہ سٹی محلہ افصل ٹاون میں بیس روز سے دس گھروں کے بجلیکے تار ٹوٹ کر حافظ آباد روڈ پر فٹ پاتھ پر پڑے ہیں اور ان گھروں کی بجلی بند ہے لوگوں نے اس حوالے سے بتایا کے ہم کے بیس دن سے روزانہ کمپلین آفس جا رکر بجلی ٹھیک کرنے کی شکایات درج کروا رہے ہیں لیکن اتنی شدید گرمی میں بیس دن گزرجانے کے باوجود ہمارے گھروں اور دکانوں کی بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار دوبارہ نہیں لگائے جا سکے متاثرین سے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں