سٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹر پرسروسز کو بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت سٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹر بارے اجلاس ہوا، سروسز کی فراہمی میں بہتری پربریفنگ میں بتایا گیا کہ 75 ہزار فائلوں کی شفٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
ڈی جی کا کہنا تھا کہ سنٹر پر سروسز کو کارپوریٹ طرز پر مزید بہتر بنایا جائے۔ سنٹر پر عملے کی کارکردگی کو جانچا جائیگا۔ شفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹے میں یقینی بنائی جائے۔ نان شفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ ایس او پیز مزید آسان بنائے جائیں۔