ریونیو آفیسرز کو جمعہ تک ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی سی لاہور موسیٰ رضا کی زیر صدارت تحصیلوں کے موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی نے چونگی امرسدھو کے پٹواری کی ناقص کارکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ڈیجیٹلائزیشن کا نظام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، انکی ٹیم اور اچھرہ کے پٹواری کی کارکردگی کو سراہتے کہااختیارات سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائیگا۔ ڈی سی لاہور نے ریونیو آفیسرز کوجمعہ تک ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اورکہاشہریوں کو ریونیو سے متعلق خدمات مؤثر انداز میں فراہم کی جائیں۔ ریونیو ڈیجیٹلائزیشن سے اراضی انتقال، وراثتی و دیگر معاملات میں مکمل شفافیت ممکن ہو سکے گی۔ ڈی سی لاہور موسیٰ رضا نے کاہنہ نو میں یوسی 244 میں صفائی ، انسدادڈینگی وتجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر سلیم، سی ای او ہیلتھ و دیگر افسر ہمراہ تھے ۔ شہر میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے کوئیک رسپانس فورس تشکیل دیدی گئی ۔ڈی سی موسیٰ رضا نے مناسب کارکردگی پرایل ڈبلیو ایم سی کے اضافی عملہ کی تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔ڈی سی نے کاہنہ نو میں صفائی کے نامناسب انتظامات پرایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو ہدایت کی کہ گلی، محلوں سڑکوں سمیت پارکس میں بھی صفائی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔