قازقستان سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، رانا ثنا اللہ

قازقستان سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی۔

 جس میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور، کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قازقستان سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں ممکنہ میمو رنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر کام کیا جا رہا ہے، قازق سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کی مختلف سپورٹس فیڈریشنز ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ تمام بڑی پاکستانی لاجسٹک کمپنیاں قازقستان میں دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ دوطرفہ سیاحت سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں