رکشہ ڈرائیور نے اغوا کارخاتون پکڑوادی، 2 بچیاں بازیاب

رکشہ ڈرائیور نے اغوا کارخاتون پکڑوادی، 2 بچیاں بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید لنک روڈ 2 کمسن مغوی بچیوں کوبازیاب کرکے مبینہ اغوا کارخاتون کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مددگار15 پولیس کی اطلاع پرگلشن حدید لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کمسن مغوی بچیوں کو بازیاب کرکے ایک مبینہ اغوا کار خاتون کوحراست میں لے لیا۔پولیس نے بازیاب کرائی جانے والی4 سالہ صنم کھاوڑاور7 سالہ شبانہ کھاوڑکو گلشن حدید میں واقع الخدمت اسپتال منتقل کردیا،ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن عنایت اللہ مروت نیکا کہنا ہے کہ بازیاب کرائی جانے والی دونوں بچیاں یتیم ہیں،بچیوں کے والد کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ بچیوں کی والدہ نے دوسری شادی کرلی ہے ،دونوں بچیاں اپنے دادی کے ساتھ رہتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچیوں کوان کی سگی چاچی فائزہ زبردستی رکشے میں لیکر پہلے گھگھرپھاٹک کی جانب اور بعد ازاں لنک روڈ لے گئی جہاں رکشے والے کو شبہ ہوا تو رکشے والے نے اپنا رکشہ ایک مقام پرروک دیا جہاں بچیاں رونے لگیں۔اسی دوران بچیوں کے چاچی نے انہیں پیٹنا شروع کردیا شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی اور شہریوں نے چاچی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ مدد گار 15 کی اطلاع پرعلاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر دونوں بچیوں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ بچیوں کی دادی کا کہنا ہے کہ ان کی بہو بچیوں کو مارتے ہوئے گھرسے لے گئی تھی،خاتون کیخلاف بچیوں کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں