فیڈمک : سکیورٹی کے نام پر پولیس سرمایہ کاروں کو ہراساں کرنے لگی ، نذرانے لینے کا انکشاف

فیڈمک : سکیورٹی   کے   نام    پر   پولیس   سرمایہ    کاروں    کو    ہراساں    کرنے    لگی    ،    نذرانے    لینے   کا    انکشاف

فیصل آباد(عبدالباسط سے )معیشت کی راہ میں فیصل آباد پولیس مبینہ طور پر رکاوٹ بننے لگی۔ فیڈمک انڈسٹریل اسٹیٹ میں انڈسٹریز میں سرمایہ کاری اور مختلف نوعیت کے کاروباری معاہدے کرنے کیلئے آنے والے۔۔۔

 غیرملکی سرمایہ کاروں کی موجودگی میں انڈسٹریز میں پولیس کی سکیورٹی برانچ، اور ضلع پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور دیگر جواز پیش کرتے ہوئے مبینہ طور پر مختلف طریقوں سے ہراساں و پریشان کرتے ہوئے نذرانے اور پیسے بٹورنے کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں۔ گارڈز کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مناسب مانیٹرنگ کے انتظامات کئے جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر انڈسٹریز مالکان اور عملے کو ہراساں و پریشان کیا جانے لگا ۔بے یقینی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور معاہدوں کو کینسل کئے جانے کے خدشات بھی منڈلاتے رہتے ہیں۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ حکام صورتحال کو کنٹرول کرنے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں غیر سنجیدہ د کھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے عمومی طور پر انڈسٹریز اور فیکٹریوں کی اس وقت انسپکشن اور وزٹ کیا جاتا ہے جب سر مایہ کاری یا مختلف نوعیت کے معاہدے کرنے کیلئے غیرملکی سرمایہ کار آئے ہوتے ہیں سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کہتے ہیں کہ صورتحال میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ وائلیشن کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں