حکمرانوں نے بجلی بلوں میں مسلسل اضافہ کر کے عوام پر زندگی تنگ کر دی:شہباز گجر

حکمرانوں نے بجلی بلوں میں  مسلسل اضافہ کر کے عوام پر  زندگی تنگ کر دی:شہباز گجر

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ کر کے۔۔۔

 عوام پر عرصہ دراز تنگ  کردیا ، بجلی کے بلوں میں ناقابل برادشت اضافہ کر کے غریب عوام پر بجلیاں گراکر حکومت ظالموں کی صف میں کھڑی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فی الفور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدات مکمل طور پر ختم کئے جا ئیں اب تو آئی پی پیز سے پا کستان کے مقامی سرمایہ داروں نے بیشتر شیئرز خرید لئے ہیں تو پھر بجلی آئے روز مہنگی کیوں کی جا رہی ہے اور بیورو کریٹس، ججز اور اراکین پارلیمنٹ،واپڈا ملازمین و افسران سمیت تمام سرکاری افسروں کو بجلی پرسبسیڈی ختم کی جا ئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں