ایف ڈی اے کی کارروائی ،بازاروں سے تجاوزات کا صفایا

 ایف ڈی اے کی کارروائی ،بازاروں سے تجاوزات کا صفایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔

 علامہ اقبال کالونی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹرز اسلم انصاری، ثنااللہ جٹ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ میں انسپکشن کی تو مختلف بازاروں میں دکانداروں کی طرف سے کاروباری سامان رکھ کر عوامی راستوں کو روک رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا اور شاہراہوں و راستوں کو کلئیر کردیا گیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا، تجاوزات میں ملوث دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں