صبح نو سکولوں میں مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

 صبح نو سکولوں میں مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر انتظام محنت کش بچوں کو صبح نو سکولوں میں مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

ان سکولوں میں تدریسی دورانیہ صبح 7 سے 10 بجے تک رکھا گیا ہے تا کہ محنت کش بچے کام پر جانے سے قبل تعلیم حاصل کر سکیں، صبح نو سکول پروگرام کا مقصد ہوٹلوں، ورکشاپوں، دکانوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم دینا ہے جو کسی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکے اورروزگار کیلئے کام کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں