جڑانوالہ میں وارداتیں، شہری کنگال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) متعدد وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ ملک رضوان سے۔
ڈاکوؤں نے گزشتہ روز علی الصبح موٹرسائیکل پر سبزی منڈی جڑانوالہ جاتے ہوئے 12 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اسی طرح تھانہ صدر کی حدود فیصل آباد روڈ 107 گ ب کے قریب 3 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زمیندار و صحافی سمیت متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔