امام حسینؓ کی قربانی قیامت تک مشعل راہ رہیگی:شہباز گجر

امام حسینؓ کی قربانی قیامت تک مشعل راہ رہیگی:شہباز گجر

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا )جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے دین اسلام کی سربلندی اور ظلم و جبر کے خلاف تاریخ کی لازوال قربانی دی جو تاقیامت تک مظلوم انسانوں کیلئے مشعل راہ رہے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعمانیہ میں شہید کربلا کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،سیمینار سے مولانا قاری محمد طارق، مولانا عثمان فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ محرم میں امن و امان قائم رکھنا ازحد ضروری ہے اس حوالہ سے جمعیت علمائے اسلام مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی علما ء اور ذاکرین حضرات نفرت انگیز اور دل آزارانہ گفتگو سے مکمل اجتناب کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں