امن و امان کے قیام کیلئے انتظامیہ کیساتھ ہیں : رہنما انجمن تاجران

 امن و امان کے قیام کیلئے انتظامیہ کیساتھ ہیں : رہنما انجمن تاجران

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محسن ادریس اور جنرل سیکرٹری میاں مزمل صدیق نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں امن ، باہمی بھائی چارے اور رواداری سکھلاتا ہے۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پر امن ضلع ہے ،گزشتہ برس کی طرح امسال بھی عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر پائیدار امن و امان کے قیام کیلئے تاجر برادری انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محسن ادریس نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہترین ہیں،ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے تاجر برداری کا کردار اہم ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی انجمن تاجران تاجر برادری کے مسائل حل کروانے اور تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہے ،چھوٹے اور بڑے تاجر سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں،ان کے مسائل کے فوری حل کیلئے کوئی کسرا ٹھا نہیں رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں