شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ فاضل دیوان سے برآمد

شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ فاضل دیوان سے برآمد

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )تحصیل سرکل کمالیہ میں گذشتہ روز بسلسلہ محرم الحرام 23جلوس اور12 مجالس برپا کی گئیں۔۔۔

شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ فاضل دیوان سے برآمد ہوا،عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی جبکہ پولیس کے فول پروف سکیورٹی اقدامات کر رکھے تھے تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں12،تھانہ صدر کی حدود میں 5 اورعلاقہ تھانہ بھسی میں 6جلوس نکالے گئے جبکہ سٹی کی حدود میں 9، صدر میں1 اور2مجالس علاقہ تھانہ بھسی میں برپا کی گئیں، جلوس، مجالس میں عورتوں کی شرکت کے باعث پولیس نے لیڈیز اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی لگا رکھی تھیں جبکہ جلوس کے راستوںمیں گلیوں کوخاردار تاروں سے مکمل طور پر بند کیاگیا ۔ 8 محرم کا مرکزی جلوس محلہ فاضل دیوان سے سید ظہور شاہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہو ا جو نیم والی مسجد سے گذر کر درگاہی شاہ چوک سے ہوتا ہو ا مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوا، مذکورہ جلوس کی نگرانی ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار نے خود کی ،اس موقع پر دیگر انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ۔ دریں اثنا انجمن غلامان عون و محمد کے زیر اہتمام مہندی شہزادہ قاسم ؑ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سالار زوار عمران علی کی رہائشگاہ پہنچ کر ختم ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں