ٹو بہ :انتظامیہ کی عدم توجہ، انسداد گداگری مہم ناکام

ٹو بہ :انتظامیہ کی عدم توجہ، انسداد گداگری مہم ناکام

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہی سے انسداد گداگری مہم بری طرح ناکام ،ریڑھیوں اور رکشاؤں پر بڑے لاؤڈ سپیکر لگا کر پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہی سے انسداد گداگری مہم بری طرح ناکام ،ریڑھیوں اور رکشاؤں پر بڑے لاؤڈ سپیکر لگا کر پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ کے عادی گداگروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں، ضلع بھرمیں نامعلوم علاقوں سے آکر شاہراؤں،چوکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بہروپیئے ، پیشہ ور گداگراور برقعہ پوش خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوکر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ، پیشہ ور بھکاریوں نے گدھا ریڑھیوں اور موٹر سائیکل رکشاؤں پر بڑے بڑے لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں اوروہ ٹیپ ریکارڈر لگا کر بھیک مانگتے ہیں ،کچھ عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت انسداد گداگری مہم شروع کی گئی تھی جس سے نہ صرف امداد کے مستحقین کی کفالت کا بندوبست ہوا بلکہ پیشہ ور بھکاریوں سے شہریوں کو سکون ملا ،تاہم انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث یہ سلسلہ بند ہوگیا ،جس سے دوسرے اضلاع کے بھکاریوں نے اس علاقہ کا رخ کرلیا ،سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری مہم چلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں