ماموں کانجن میں بھی سخت سکیورٹی میں8 محرم کا جلوس برآمد

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں بھی 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں نکا لا گیا ،مرکزی جلوس غو ثیہ کالونی شیرازی ہاؤس سے برآمد کیا گیا ۔۔۔
جلوس اما میہ کالونی پہنچنے پر امام بارگاہ زینبیہ سے جھولا اصغر علی برآمد کیا گیا، بنگلہ چوک میں ماتمی سنگتیں مر کزی جلوس میں شامل ہوگئیں جلوس میں عزاد اروں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے بنگلہ چوک میں ماتم داری،زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی۔ پولیس نے جلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ، مرکزی جلوس میں ایس پی شمس الحق درانی،اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد،ایس ایچ او ملک اسداللہ، محمد صفدر شاکر، چیف آفیسر طارق کمبوہ،میاں اعجاز سنوری،رائے احمد علی مارتھ،چوہدری بنیا مین ۔رائے اقبال مارتھ ،میاں شفیق گجر ودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر ریسیکو 1122،میونسپل کمیٹی ، واپڈااور محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔ جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب چونگی نمبر 5 پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، شہریوں نے جلوس کے شرکاء کے لیے راستے میں کئی جگہ پر ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگا رکھی تھیں ۔