شورکوٹ:ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ، پولیس اہلکار جاں بحق

شورکوٹ:ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ، پولیس اہلکار جاں بحق

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )چوکی شورکوٹ سٹی میں تعینات 7 گھگھ کا رہائشی پولیس اہلکار محمد عامر جٹ محرم الحرام کی ڈیوٹی کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا۔۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے علاقہ چک نمبر 7 گھگھ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی وفات پر ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت،ڈی ایس پی شورکوٹ مہر حیات سرگانہ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں