اکابرین کا مشن آگے پہنچائیں گے :مولانا حافظ گلزار

 اکابرین کا مشن آگے پہنچائیں گے :مولانا حافظ گلزار

چناب نگر(نامہ نگار )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے رہنماؤں مولاناحافظ گلزار احمد آزاد، مولانا قا ری سلمان عثمانی اورمحمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔

قا دیانیوں کو دعوت اسلام پیش کرتے ہیں، 7ستمبر کو چناب نگر میں 37ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس سے چناب نگر کے درودیوار ختم نبوت زندہ باد کی صداؤں سے گو نج اٹھیں گے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے اکابرین کے مشن کو آگے سے آگے پہنچائیں گے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اس مشن کو پو ری دنیا میں پھیلائیں گے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد اور اساس ہے جس کے بغیر ہم آگے چل ہی نہیں سکتے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں