مانیٹرنگ کمیٹی جھنگ کا اجلاس ، 5 لاکھ پودے لگائے جائینگے

 مانیٹرنگ کمیٹی جھنگ کا اجلاس ، 5 لاکھ پودے لگائے جائینگے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی جھنگ کا اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی کرنل(ر)غضنفر عباس قریشی اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر ممبران سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ اور ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سر سبز جھنگ مہم کے تحت موسم برسات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اقدام ستھرا پنجاب پر عملدرآمد اور صفائی آپریشن بارے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلعی افسران نے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران یونین کونسلوں میں صفائی عملہ کو مزید متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،تمام تحصیلوں میں ماڈل یونین کونسل بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔صفائی آپریشن کے بعد محلوں میں کوڑے دان بھی نصب کروائے جائیں گے ،مانیٹرنگ ٹیم اگلے ہفتے کسی ایک یونین کونسل کا دورہ بھی کرے گی۔شہری علاقوں میں سیوریج مسائل والے ایریا میں ڈیسلٹنگ پر کام کی فوری ہدایات جاری کی گئیں۔گلی محلوں میں گرینڈ صفائی آپریشن بھی جاری رکھنے کی سی او ایم سی کو ہدایات جاری کی گئیں۔کمیٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور ستھرا پنجاب کے حوالے سے آئندہ میٹنگ میں ماڈل یونین کونسلوں پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں