ٹیکسٹائل کی صنعت مہنگی بجلی کی وجہ سے زوال پذیر

ٹیکسٹائل کی صنعت مہنگی بجلی کی وجہ سے زوال پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملکی برآمدات اور روزگار میں کلیدی کردار کی حامل ٹیکسٹائل کی صنعت مہنگے ذرائع توانائی کے باعث مسلسل زوال پذیری کا شکار ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے ۔

کپیسٹی چارجز کے باعث بجلی کے نرخ انتہائی بڑھ چکے ہیں۔ یہ بات پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای اے ) کے پیٹرن انچیف خرم مختارنے اپنے ایک بیان میں کہی۔ صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ملکی برآمدات اور معیشت کے لیے بڑا دھچکا ہے جس سے صنعتی ترقی براہ راست متاثر ہو رہی ہے ۔ بجلی کے موجودہ نرخ خطے کے دیگر ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام سے تقریبا دوگنا ہیں۔انھوں نے واضع کیا کہ حالیہ بجٹ سے پیشتر اپنی تجاویز میں پی ٹی ای اے نے حکومت پر زور دیا کہ وہ توانائی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ خطے میں برآمدی صنعت کی مسابقت ممکن ہو سکے تاہم کمی کے بجائے حکومت نے بجلی کی کھپت پر 1250 روپے کے فکسڈ چارجز عائد کردیئے ہیں جس سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں