کمالیہ :سینکڑوں کم عمر بچے ، خواتین بھیک مانگنے میں مصروف

کمالیہ (نمائندہ دنیا )گدا گروں کی بھر مار ،شاہراہوں بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں پر سینکڑوں کم عمر بچے ، خواتین بھیک مانگنے میں مصروف، مافیا نے علاقے بانٹ لئے ، چائلڈ پروٹیکشن کے کنٹرول کے دعوے بے سود مساجد، تفریحی مقامات بھی محفوظ نہ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکام کی طرف ے س مربوط پالیسی نہ اپنانے کے باعث گداگر مافیا نے کمالیہ شہر کو یر غمال بنا لیا، اس مقصد کے لئے مافیا کی جانب سے بڑی تعداد میں بچوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔ بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور ہوٹلوں پر سینکڑوں کی تعداد میں کم عمر بچے بھیک مانگنے میں مصروف ہیں۔ شہر کی سڑکوں، گلیوں، مسجدوں، بازاروں، مارکیٹوں، پٹرول پمپوں، ہسپتالوں غرض یہ کہ شہری کسی مقام سے بھی گزریں انہیں بھیک مانگنے والوں کا سامنا کرنا پڑے گا،شہریوں نے گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔