ڈی جی زراعت(توسیع)پنجاب کی زیر صدارت فیصل آباد میں اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)پنجاب چودھری عبدالحمید نے ضلع فیصل آبادکا دورہ کیا اورمحکمانہ اہداف کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
ڈائریکٹر زراعت چودھری خالد محموداور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی جی زراعت (توسیع)پنجاب نے ترقیاتی پراجیکٹس،کاٹن پیسٹ مینجمنٹ مہم پر عملدرآمد،کھادوں کی دستیابی،چاول کی فصل کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔چودھری عبدالحمید نے کپاس اور چاول کی فصل کے لئے پیسٹ سکائوٹنگ کے حوالے سے افسران وسٹاف کو فیلڈ ڈیوٹیش تفویض کی اور مقررہ اہداف کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے چاروں اضلاع فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں خریف کی فصلوں کی ماہانہ پراگریس کا بھی جائزہ لیا۔