غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تجاوزات کیخلاف بھرپور مہم جاری

 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تجاوزات کیخلاف بھرپور مہم جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ۔۔

ایک ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی توسیع کرنے پر تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ گلستان کالونی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا صفایا کرکے راستوں کو کلیئر کر دیا ،قصور وار دکانداروں کا سامان قبضہ میں لیکر ان کیخلاف چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھیج دئیے گئے ، اسسٹنٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے بعض ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تونجی ہاوسنگ سکیم میں غیر قانونی توسیع کی جا رہی تھی جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بعض تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا اور ڈویلپر سے کہا گیا کہ وہ ہاؤسنگ سکیم میں توسیع کے لئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں ،بصورت دیگر مزید خلاف ورزی پر ان کیخلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں