ڈاکٹر پریمئر لیگ کافائنل نیازی واریئرز ٹیم نے جیت لیا

ڈاکٹر پریمئر لیگ کافائنل نیازی  واریئرز ٹیم نے جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر پریمئر لیگ کے فائنل میچ کے مقابلہ جات تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔

 ،تین روزہ ٹورنامنٹ میں ایلوپیتھک ڈاکٹرز کی 7جبکہ کوچ ڈاکٹر ربانی کی سربراہی میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی 1ٹیم نے حصہ لیا ،سیمی فائنل ڈاکٹر لوگ اور نیازی واریئرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیازی واریئرز ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور فائنل میچ مسلز معافیہ ٹیم کے ساتھ کھیلا جس میں نیازی واریئرز ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر وائی ڈی اے اسامہ بن سعید اور ڈاکٹر ذوہیب لیاقت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں