بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری،103پکڑے گئے

بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری،103پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

 ایک روز میں مزید 103 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کو 49 لاکھ58 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،11 لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا ۔ 99 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں، 71 نئے مقدمات درج ہوئے ۔ مخدوم رشید سب ڈویژن ملتان کی ٹیم نے چک 6 ٹی میں چیکنگ کے دوران ایک صارف کو میٹر میں لوپ سسٹم نصب کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ عادی بجلی چور کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہے ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے بجلی چور کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ڈی جی خان شہر میں بجلی چوروں کے خلاف نائٹ آپریشن کیاگیا۔ پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں ایک بجلی چور موقع سے گرفتار کیاگیا۔ رحیم یار خان سرکل سرویلنس ٹیم نے فیروزہ سب ڈویژن لیاقت پور میں آپریشن کر کے 5 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔بجلی چور ڈائریکٹ تاریں، میٹر ڈیڈ سٹاپ کر کے اور لوپ سسٹم نصب کر کے بجلی چوری کر رہے تھے ۔ساہیوال کی قبولہ اور احمد یار سب ڈویژنوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ 50لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 17ٹیوب ویل صارفین کی بجلی منقطع کردئیے گئے ۔نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز بھی اتار لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں