وزیراعلیٰ سے ترکیہ کی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات

وزیراعلیٰ سے ترکیہ کی بحریہ  کے کمانڈر کی ملاقات

کراچی (اے پی پی)وزیراعلی سند سید مراد علی شاہ سے کمانڈنگ آفیسر ترک نیوی شپ ٹی سی جی کنالیڈا، کمانڈر سائیکن دوآن نے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعلی ہا ؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کمانڈر سائیکن دوآن ، بحری جہاز اور عملے کو کراچی پہنچنے پر خوش آمدید کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت محبت اور احترام کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں