14 مختلف کیسز کے لئے جے آئی ٹیز بنانے کی منظوری

 14 مختلف کیسز کے لئے جے آئی ٹیز بنانے کی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لاء اینڈ آرڈر کا 10 واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت 14 مختلف کیسز کیلئے جے آئی ٹیز بنانے کی منظوری دی گئی۔مختلف اضلاع میں 6 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بین الصوبائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ پنجاب کے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ریاست کسی صورت تشدد کی اجازت نہیں دے گی۔ دہشت گردوں کو سزا دلوائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ متعلقہ ادارے عدالتوں میں کیسز کی باقاعدہ پیروی یقینی بنائیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں نے دن رات محنت کی ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئندہ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں