حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام محبت اہلِ بیت سیمینار

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار کے  زیر اہتمام محبت اہلِ بیت سیمینار

حافظ آباد(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے زیر اہتمام ‘‘ محبت اہلِ بیت سیمینار’’ کا انعقاد کیا گیا۔

 سیمینار سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رُکن، انٹر نیشنل اسلامک سکالر حاجی یعفور رضا عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی اہل قرابت اور اہل بیت اطہار سے محبت اور عقیدت و احترام سعادت مندی اور خوش نصیبی کی پہچان ہے ۔تمام اُمت مسلمہ پر ان پاکیزہ حضرات کی محبت و تعظیم ضروری ہے اور ان سے بغض و عداوت نفرت و عناد اور ان کی توہین و تنقیص بد نصیبی اور دنیا و آخرت میں خسارہ و نقصان کا سبب اور اﷲ کے غضب و قہر کے نازل ہونے کا باعث ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں